...

گل پلازہ کیس: تنویر پاستا نے پولیس تفتیش سٹی کورٹ میں چیلنج کر دی

کراچی: سانحہ گل پلازہ کیس میں نامزد ملزم تنویر پاستا اور دیگر نے پولیس کی تفتیش کو سٹی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تفتیش غیرمکمل اور یکطرفہ ہے، اس لیے متعلقہ سرکاری اداروں کو بھی مقدمے میں شامل کیا جائے یا کیس کی دوبارہ تحقیقات کرائی جائیں۔

تنویر پاستا اور دیگر کی جانب سے شیخ جاوید میر، محمود وار اور ثمرین احتشام ایڈووکیٹس کے ذریعے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایس بی سی اے، کے ایم سی اور فائر بریگیڈ کو بھی مقدمے میں ملزم نامزد کیا جائے۔ متبادل طور پر حساس اداروں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے کر دوبارہ تفتیش کرائی جائے۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے تحقیقات کے دوران سرکاری اداروں کی مبینہ غفلت اور نااہلی کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تفتیش تمام پہلوؤں کا احاطہ نہیں کر سکی۔

درخواست گزاروں کے وکیل شیخ جاوید میر نے مؤقف اپنایا کہ 11 سالہ حذیفہ کو دیگر ملزمان کے ساتھ نامزد کرنا قانون کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ کم عمر ملزم کا مقدمہ الگ کرکے متعلقہ قانونی طریقہ کار کے تحت چلایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.