...

ڈیفنس کیفے: کراچی کے کیفے میں نوجوان لڑکی پر مبینہ تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ڈیفنس کیفے: کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کے بخاری کمرشل میں واقع ایک کیفے میں نوجوان لڑکی پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور طبی معائنے کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ یکم جولائی کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کیفے میں پہلے سے موجود غیدا فہد پر چار لڑکیوں اور ایک لڑکے نے مبینہ طور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوئیں اور ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کا ناخن بھی اکھڑ گیا۔

متاثرہ لڑکی غیدا فہد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دوست ایمان کے ساتھ کیفے میں رات کا کھانا کھا رہی تھیں کہ حمید کاکڑ، آمنہ خان، رنزا شاہ، سنینہ حق اور دیگر افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

غیدا فہد کے مطابق حملے کے دوران ان کا گلا دبایا گیا، انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور مبینہ طور پر اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تھانے طلب کر کے طبی معائنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام دستیاب شواہد کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.