کراچی کے گزری پل پر ون ویلنگ اور خطرناک موٹر سائیکل ریسوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑک کو غیر محفوظ بنا رہی ہے۔
سویڈن کو 5-1 سے شکست، ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست ریکارڈ قائم
سینکڑوں نوجوان موٹر سائیکلوں کے ساتھ سڑک پر جمع ہو کر کرتب بازی اور تیز رفتار ریسوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان سرگرمیوں کے باعث مین روڈ بھی کئی بار بند ہوا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر ان ریسوں کا انعقاد پیسوں کے عوض کیا جاتا ہے اور مختلف علاقوں سے نوجوان اس میں شرکت کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کی ریسوں کے دوران متعدد نوجوان پہلے بھی زخمی ہو چکے ہیں جبکہ کچھ جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔
راہگیروں کے مطابق یہ صورتحال عام شہریوں کے لیے بھی خطرناک بن چکی ہے اور کئی حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ اتنی بڑی سرگرمی کے باوجود پولیس کی موجودگی نظر نہیں آتی۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ون ویلنگ اور غیر قانونی ریسوں میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔