...

ہمیں معلوم ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے تانے بانے کہاں جاتے ہیں، فیصل سبزواری

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے تانے بانے کہاں جاتے ہیں، کارکنان کا کیا جرم تھا ان کو زخمی کیا گیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں اور کاکنان سے گزارش ہے اشتعال میں نہیں آنا، ان کی ہرزیادتی کا جواب ووٹ سے دینا ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ کارکنوں کوشدید زدوکوب کیا گیا، ایم کیوایم نے انہیں پولیس اسٹیشن بھیجا، اس ایس ایچ اونے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، متعصب ایس ایچ او ہے وہاں، تم نے سندھ سیکریٹریٹ کو سندھی سیکریٹریٹ بنا دیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کراچی کا پولیس چیف جواب دے کہ یہ لاشیں کس کے کھاتے میں جائیں گی،  ہمیں معلوم ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے تانے بانے کہاں جاتے ہیں،  ڈاکٹرعاصم آپ کا سوشل ورک ہوگیا، پیپلز پارٹی کا کام ہوگیا۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ سوشل ورک کے نام پر لوگوں پرگولیاں چلاتے ہیں، ان لوگوں میں کوئی انسانیت ہے نہتے لوگوں پر گولیاں چلاتے ہیں،  پولیس ان کو گرفتار نہیں کرتی کہ امیدوار ہے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ نگراں حکومت ان کی ہے وزیراعلیٰ اندرسے جیالے ہیں، تمہارے میئرکے پیسوں کے باوجود لوگ ہم سے جڑ رہے ہیں، کارکنان کا کیا جرم تھا ان کو زخمی کیا گیا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.