این ڈی ایم اے کا کوہسار یونیورسٹی کے ساتھ آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہد ہ پر دستخط

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

حکومت پاکستان
نیشنل ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی

این ڈی ایم اے کا کوہسار یونیورسٹی کے ساتھ آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے معاہد ہ پر دستخط

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے تھنک ٹینک نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) اور کوہسار یونیورسٹی مری (کے یو ایم) کے مابین یکم فروری 2024 کو معاہدہ (LoA) طے پایاجس کا مقصددونوں اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا تھا۔ چیف کوآرڈینیٹر این آئی ڈی ایم، تنویر پراچہ اور وائس چانسلر کے یو ایم، پروفیسر ڈاکٹر حبیب علی بخاری نے معاہدے کے کاغذات پر دستخط کئے جسکی تقریب این ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹر میں منقعد ہوئی۔

 

 

اس معاہدے کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور متعلقہ شعبوں کے حوالے سے اداروں کے صلاحیتی دائرہ کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ لائحہ عمل اور طریقہ کار کو جدید بنانے کے لیے تحقیق اور تجربات کے تبادلے کے لیے دونوں اداروں کے مابین معاونت کو فروغ ملے گا۔یہ معاہدہ NIDM اور KUM کے درمیان آفات کے خطرات میں کمی اور آفات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو موئثر اور فعال بنانے اور مستحکم مستقبل کی جانب اہم قدم ثابت ہو گا۔ معاہدہ پر دستخط کے بعد یونیورسٹی کی ٹیم نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!