پاک فوج فضائی سرحدوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے، علی منصور PS 128 سندھ اسمبلی کے امیدوار
ہائی میڈ سسٹم کے کامیاب تجربے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
فضائی سرحدوں کے دفاع کو مضبوط کرنے میں ہائی میڈ سسٹم سنگ میل ثابت ہوگا
فوج ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کو روکنے اور بھرپور جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے
کراچی (13جنوری 2024) سماجی رہنما و صدر ارضِ وطن پاکستان فاؤنڈیشن اور استحکامِ پاکستان پارٹی ٹکٹ ہولڈر آئی پی پی کے PS 128 سندھ اسمبلی کے امیدوار علی منصور نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کے فضائی دفاع کو بڑھانے کے لیے پاک فوج کی جانب سے ایک تاریخی کامیابی کے طور پر ہائی میڈ سسٹم کے پہلی بار کامیاب فائر کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر، افواج پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی میڈ سسٹم دوسرے ہتھیاروں کے نظام کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کہ ملکی دفاع میں اہم سنگ میل ثا بت ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں کہ مسلح افواج پاکستان کے خلاف پیدا ہونے والے کسی بھی خطرے کو روکنے اور اس کا بھرپور جواب دینے کی طاقت و جرات رکھتی ہے
ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، علی منصور نے کہا کہ پاک فوج ملکی دفا ع کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لیئے دن رات جدوجہد کررہی ہے ، خطے میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر افواج پاکستان ملکی سرحدوں اور قوم کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے ہرزاویے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دفاع کو یقینی بنائے ہوئے ہے دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھے ہوئے اور ملک وقوم کو نقصان پہنچانے کے لیئے سازشیں کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کریک ڈاون کر رہی ہے
پاک فوج کو اس وقت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جس میں دہشت گردی اہم ترین ہے اور اس کے خلاف پاک فوج ،رینجرز ، پولیس اور دیگر ادارے متحد اور بھرپور انداز میں کام کررہے ہیں دہشتگرد چاہے کچھ بھی کرلیں نہ تو وہ ملکی دفاع کے دن بدن مضبوط اور مستحکم ہوتے نظام کو خراب کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں اور نہ ہی وہ کسی بھی طرح کی سازشیں کرکہ ملک وقوم کے کوئی نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ پاک فوج ملک سے دہشت گردوں کے جڑ سے خاتمے کے لیئے پرعز م ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی فوج کی تعریف پوری دنیا کرتی ہے
یہ بھی حقیقت ہے کہ پاک فوج اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ڈسپلن نظام کی بدولت پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ، فوج، حکومت اور تما م ادارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیئے اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں جس کے ثمرات ملکی معیشت میں بہتری اور مستحکم ہوتی صورتحال کی شکل میں ظاہر ہورہے ہیں عنقریب پاکستان میں موجود تمام بحران ختم اور صورتحال بہتری کی جانب بڑھنا شروع ہو جائے