مشرق وسطیٰ میں تنازع کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے عمان کے ساحل سے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیے جانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازعہ بڑھنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جس کا اثر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔

جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں تقریباً 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ فیوچر کی قیمت 61 سینٹ اضافے کے بعد 77.41 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 65 سینٹ اضافے کے بعد 72.02 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

 

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا  جا رہا تھا جس کے بعد امریکی اور برطانوی فوج نے گزشتہ رات یمن میں باغیوں کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!