ایشین کرکٹ کونسل کا 2024 کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان

ویب ڈیسک،

2024 میں مینزانڈر 19ون ڈے ایشیاکپ شیڈول ،اے سی سی

ایشین کرکٹ کونسل نے سال 2024 میں کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

شیڈول کےمطابق رواں سال جولائی میں ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کھیلا جائے گا، جبکہ رواں سال کےاکتوبر میں مینزٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ ہوگا۔

اے سی سی کےمطابق 2024 میں مینزانڈر 19ون ڈےایشیاکپ بھی شیڈول ہے، ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ میں پاکستان سمیت بھارت اورکوالیفائر ون ٹیم شامل ہوگی۔

دیگرٹیموں میں بنگلادیش،سری لنکااورکوالیفائرٹوٹیم بھی ویمنز ٹی ٹوٹنٹی ایشیا کپ میں شرکت کرےگی،ایمرجنگ ایشیا کپ میں بھارت، پاکستان،سری لنکا اور ایک کوالیفائرٹیم شریک ہوگی۔جبکہ افغانستان، بنگلادیش اور 2 کوالیفائر ٹیمیں بھی اس ٹورنامنٹ میں شامل ہوں گی۔

اے سی سی کےمطابق انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ٹیمیں شرکت کریں گی،اس کے علاوہ 27 جنوری سے 11 فروری تک تھائی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی چیلنجر کپ کھیلا جائے گا۔

 

 

دوسری جانب 10 سے 18 فروری کےدرمیان ملائیشیا میں اے سی سی ویمنز پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کپ بھی ہوگا،10 اپریل سے 23 اپریل تک اومان میں اے سی سی پریمیئر ٹی ٹوئنٹی کپ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!