ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی حریف کو شکست دے کر فائنل میں رسائی

پاکستان کے اسجد اقبال نے ورلڈ سکس ریڈ بال اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

منگولیا میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارتی کیوسٹ ملکیت سنگھ کو 0-6 فریمز سے آوٹ کلاس کردیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کا نئی ججز کمیٹی پر اعتراض، حصہ بننے سے معذرت کرلی

پہلے فریم میں اسجد اقبال نے 18-49 کے ساتھ فتح حاصل، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 34-38، تیسرا فریم 13-46، چوتھا فریم 31-40، پانچواں فریم 13-52 اور چھٹا فریم 0-45 کے واضح فرق سے جیتا۔

 

 

اسجد اقبال کا فائنل میں مقابلہ کل جرمنی کے رچرڈ وینولڈ یا بھارت کے کمال چاولہ سے ہوگا۔

58 / 100

One thought on “ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی حریف کو شکست دے کر فائنل میں رسائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!