وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر کی سینٹر فار آٹزم (C-ARTS) آمد

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر کی سینٹر فار آٹزم (C-ARTS) آمد

وزیراعلیٰ سندھ کے آنے ہر سیکریٹری ڈپارٹمینٹ آف امپاورمینٹ آف پرسنس وتھ ڈس ایبلیٹیز (DEPD ) طاحہ فاروقی نے کیا

وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے کے سینٹر فار آٹزم (C-ARTS) کے مزید تین سہولیات کا افتتاح کردیا

سی- آرٹس میں وزیراعلیٰ سندھ نے انڈور کھیلوں، آرگینک فریمنگ ٹریننگ اور کیفے سہولیات کا افتتاح کیا ،

تقریب کا انتظام سندھ حکومت کے محکمے DEPD اور C-ARTS کی مشترکہ طور پر کیا گا، ترجمان

سی۔آرٹس نے انڈور کھیلوں، آرگینک فریمنگ ٹریننگ اور کیفے سہولیات کا اضافہ کیا ہے،

وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف کلاسز کا دورا کیا اور بچوں سے گھل مل گئے

وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب

سینٹر فار آٹزم ری ہبلی ٹیشن اینڈ ٹریننگ سندھ (C-ARTS) اپنی کامیابی کی جانب رواں دواں ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یہ ادارہ نہ صرف سندھ بلکہ جنوبی ایشیا میں آٹزم کے شکار بچوں کیلئے امید کی کرن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

دیکھ کر دل بھر آیا کہ اس سہولت نے کتنے بچوں کی زندگیوں کو مستفید کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

جان کر خوشی ہوئی کہ C-ARTS جنوبی ایشیا میں آٹزم کے شکار بچوں کا سب سے بڑا مرکز ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یہ کامیابی C-ARTS کے پیچھے کھڑے افراد کے غیر متزلزل عزم اور لگن کا ثبوت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آٹزم بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے اس ادارے کو بنانے والوں نے انتھک محنت کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سی آرٹس کو اپنے منفرد مشن پر گامزن دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آٹسٹک بچوں کو ابتدائی مراحل سے لے کر انکے روزگار تک مفت خدمات فراہم کی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان میں خصوصی افراد کے بچوں کیلئے وسائل بہت کم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سی آرٹس مثال قائم کی کہ مالی مجبوری ان بچوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی ، وزیراعلیٰ سندھ

سی آرٹس اپنے بچوں کیلئے مفت ٹرانسپورٹ اور وظیفہ بھی فراہم کرتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

خصوصی افراد کا یہ ادارہ پیشہ ورانہ تربیت کے ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

ادارے کی مدد سے پیشہ ور افراد اورآٹزم کے درمیان علم و تفہیم کے اہم خلا کو ختم کیا جارہاہے، وزیراعلیٰ سندھ

سی آرٹس اپنے وژن کے مطابق خصوصی افراد کی زندگیوں میں اجالہ لارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اپنے بچوں کی نشوونما میں والدین کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سی آرٹس والدین کو اپنے بچوں کی مدد کرنے کیلئے انھیں بااختیار بنانے میں مددکررہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کمیونٹی بیداری پروگرامز کا مقصد آٹزم سے متعلق خرافات اور غلط فہمیوں کو ختم کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اس پروگرام کے ذریعے بچوں کیلئے ایک جامع اور معاون ماحول کو فروغ دینا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

2018 میں گلستان جوہر میں ایک مرکز کے آغاز کے بعد C-ARTS تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آج اس ادارے کے کراچی میں کورنگی اور اورنگی ٹاؤن میں مراکز چل رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مزید تین مراکز گمبٹ، شہید بینظیر آباد اور دوسرا حیدرآباد میں قائم کئے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

نئے مراکز اجتماعی طور پر آٹزم کے شکار 550 بچوں کو سہولت دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

آٹزم بچوں کی تربیت دینے پر مرکوز پہلی انڈور کھیلوں کی سہولت کا افتتاح کرنے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

خصوصی افراد کیلئے یہ سہولت نہ صرف جسمانی تندرستی بلکہ انکی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھاتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آٹزم بچوں کیلئے کھیلوں کے علاوہ C-ARTS نے کاشتکاری اور ایک کیفے میں قدم رکھا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

یہ اقدامات نہ صرف انکی پیشہ ورانہ تربیت بلکہ انکی صلاحیتوں کا ثبوت بھی دیتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ادارے کی کامیابی کو دیکھ کر ان آٹزم بچوں کو الگ دنیا بنانے کے اپنے عزم کی تجدید کا اعادہ کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

خصوصی بچوں کو ایسی دنیا جوڑ کر دیں جہاں یہ صلاحیتوں سے قطع نظر خواب دیکھ سکے اور خواہشات کی تکمیل کرسکیں، وزیراعلیٰ سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!