سینٹرل سپر مارکیٹ پولیس نے ٹھیلے پتھارے سے بھتہ وصولی میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے

شکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 11 جنوری 2024

سینٹرل سپر مارکیٹ پولیس نے ٹھیلے پتھارے سے بھتہ وصولی میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے

ملزمان روزانہ کی بنیاد پر ٹھیلے پتھارے سے بھتہ وصول کرنے میں ملوث تھے

ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جب وہ سپر مارکیٹ کی حدود میں بھتہ وصولی میں مصروف تھے

ملزمان کی شناخت حیدر خان عرف اسلم ولد بہادر خان اور معراج ولد نصیرالدین کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھتہ وصولی کی رقم 1200/1400 روپے بھی برآمد کرلیے گئے

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 20/2024 دفعہ 384/385 ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے

 

 

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!