8 جون سمندروں کا عالمی دن ہمیں وہ بچانا ہے جو ہمیں بچا رہا ہے کے عنوان کے تحت تحفظ کی اپیل

ہر سال 8 جون کو سمندروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس سال کا موضوع "ہمیں وہ بچانا ہے جو ہمیں بچا رہا ہے” ہے۔ یہ موضوع ہماری زندگی اور سمندروں کے گہرے تعلق کو اجاگر کرتا ہے، کیونکہ زمین کا 70 فیصد سے زائد حصہ سمندروں پر مشتمل ہے جو آکسیجن کی فراہمی اور حیاتیاتی تنوع کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔
نیوکراچی سے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی خطرناک ٹارگٹ کلر و بھتہ خور گرفتار

سمندروں کو آج آلودگی، حد سے زیادہ ماہی گیری، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے سنگین خطرات لاحق ہیں۔ فرانس کے شہر نیس میں 9 سے 13 جون 2025 کو اقوام متحدہ کی سمندروں پر کانفرنس میں ان مسائل اور سمندروں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

پاکستان بھی وسیع آبی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کا حامل ملک ہے، جو ایک قیمتی قومی اثاثہ ہے۔ پاکستان نیوی بحری سرحدوں اور سمندری حدود کی حفاظت میں سرگرم ہے اور سمندر کے دیرپا استعمال کے لیے متعدد اہم اقدامات کر رہی ہے، جن میں آلودگی کی روک تھام، ممنوعہ جالوں پر پابندی، اور مینگرووز کی دوبارہ افزائش شامل ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز نے سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر ایک روزہ عالمی سیمینار کا بھی انعقاد کیا تاکہ عوامی آگہی بڑھائی جا سکے اور سمندروں کے تحفظ کے طریقے سامنے لائے جا سکیں۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ سمندروں کی حفاظت ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، اور پاکستان نیوی سمیت تمام شراکت داروں کو اس معاملے میں بھرپور تعاون کرنا چاہیے تاکہ آئندہ نسلوں کے لیے سمندروں کے وسائل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “8 جون سمندروں کا عالمی دن ہمیں وہ بچانا ہے جو ہمیں بچا رہا ہے کے عنوان کے تحت تحفظ کی اپیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!