نیوکراچی سے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی خطرناک ٹارگٹ کلر و بھتہ خور گرفتار

پاکستان رینجرز سندھ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر نیوکراچی میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر، بھتہ خور اور متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد دانش عرف کالا عرف لاڑا کو گرفتار کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا قومی اقتصادی سروے پیش 2025 میں عالمی جی ڈی پی نمو 2.8 فیصد، مہنگائی پر قابو اور معیشت میں استحکام کی کامیابی

ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ 2013 میں نیوکراچی کے علاقے نالہ سٹاپ پر سیاسی کارکن کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ اکتوبر 2023 میں حیدرآباد کے پرنس علی روڈ پر محمد حنیف کے قتل میں بھی ملوث ہے۔

محمد دانش نے مزید بتایا کہ یکم مارچ 2022 کو اس نے اپنے ساتھی اجمل کے ساتھ مل کر مخالف بھتہ خور سلمان کو اغوا کر کے قتل کیا تھا۔ وہ کراچی اور اسلام آباد میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

ملزم نے بتایا کہ وہ کاروباری افراد کو اسلحہ کے زور پر ڈرایا دھمکایا کرتا تھا اور بدنام زمانہ بھتہ خور عبدالصمد کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ متعدد بار گرفتار ہونے کے باوجود وہ مختلف مقدمات میں مطلوب رہا۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرز اور پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایسے مجرمان کی معلومات فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، ہیلپ لائن

1101، یا واٹس ایپ نمبر پر فراہم کریں، اطلاعات دینے والوں کا نام راز میں رکھا جائے گا۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “نیوکراچی سے پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی خطرناک ٹارگٹ کلر و بھتہ خور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!