شہید بینظیرآباد: مون سون سے قبل سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا اعلیٰ سطحی اجلاس، ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اہم فیصلے

صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت شہید بینظیرآباد میں مون سون بارشوں سے قبل ممکنہ سیلابی صورتحال اور نکاسی آب کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔

8 جون سمندروں کا عالمی دن ہمیں وہ بچانا ہے جو ہمیں بچا رہا ہے کے عنوان کے تحت تحفظ کی اپیل

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی، ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار، مئیر قاضی رشید بھٹی، پی پی پی ضلع صدر محمد سالم زرداری، ڈپٹی میئر منشر آرائیں، چیئرمین ایچ ایم خوجہ سید عاطف زیدی، میونسپل کمشنر عبدالرزاق شیخ، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بارشوں سے نمٹنے کے لیے تیار کردہ انتظامی منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں کہ بارشوں سے قبل تمام نکاسی آب کے نالوں کی صفائی، پمپنگ اسٹیشنز کی مکمل فعالیت اور مشینری کی مکمل آپریشنل حالت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے حیسکو انتظامیہ کو بارشوں کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی سخت ہدایات دیں اور واضح کیا کہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے میونسپل کمشنر کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا کہ عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے بارشوں سے قبل مکمل تیاری اور مربوط رابطے کے ساتھ کام کریں تاکہ شہریوں کو کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مون سون کے پیش نظر ضلعی سطح پر ہنگامی اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر سطح پر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری یقینی بنائی جا سکے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “شہید بینظیرآباد: مون سون سے قبل سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا اعلیٰ سطحی اجلاس، ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اہم فیصلے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!