ملیر کینٹ پولیس کی بڑی کارروائی، اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار

کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو بروقت کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔

کراچی: علیگڑھ مارکیٹ میں کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 80 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ گٹکا و سگریٹس ضبط

ترجمان پولیس کے مطابق مغوی مدد علی ولد محمد سومر ساکن بلاول جوکھیو گوٹھ گزشتہ رات اپنے گھر کے قریب سے لاپتا ہوا تھا، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر تھانہ ملیر کینٹ سے رجوع کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔
تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ اغوا کی واردات میں خود پولیس اہلکار ملوث تھے، جو متاثرہ شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔

گرفتار اہلکاروں کی شناخت پی سی عبدالغفار، پی سی ریاض، ایس آئی پی راشد علی، پی سی خالد، اور پی سی نعیم کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دورانِ تفتیش تمام ملزمان نے اغوا اور تاوان طلب کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ کسی اور ممکنہ ملوث فرد کا سراغ لگایا جا سکے۔

67 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!