کراچی: علیگڑھ مارکیٹ میں کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 80 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ گٹکا و سگریٹس ضبط

کراچی: حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسدادِ اسمگلنگ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی خانہ کعبہ میں خصوصی عمرہ ادائیگی، وفد کے لیے دروازہ کعبہ کھولا گیا

حال ہی میں ایک بڑی کارروائی کلکٹر کسٹمز جناب معین الدین وانی کو سندھ رینجرز 63 ونگ سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر انجام دی گئی۔ کارروائی کی نگرانی ایڈیشنل کلکٹر سید محمد رضا نقوی نے کی، جب کہ قیادت اسسٹنٹ کلکٹر محترمہ بسمہ جتوئی نے کی۔

یہ چھاپہ بنارس کراچی کی علیگڑھ مارکیٹ میں واقع دکان نما گودام پر مارا گیا جہاں سے کسٹمز ٹیم نے 80 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ بھارتی ساختہ مضر صحت گٹکا اور غیر ملکی سگریٹس برآمد کیے۔

تمام ضبط شدہ سامان کو کسٹمز ASO گودام منتقل کر دیا گیا ہے جہاں مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔ حکام نے کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

63 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!