آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوی کا ملیر جیل کا دورہ، سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

کراچی: نئے آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوی نے ڈی آئی جی اسلم ملک کے ہمراہ ملیر ڈسٹرکٹ جیل لانڈھی کا دورہ کیا اور حالیہ واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی خانہ کعبہ میں خصوصی عمرہ ادائیگی، وفد کے لیے دروازہ کعبہ کھولا گیا

ڈپٹی سپریڈنٹ جیل شہاب صدیقی نے بریفنگ میں بتایا کہ جیل سے فرار ہونے والے 139 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ زلزلے کے دوران فرار ہونے والے مزید 76 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔

آئی جی جیل نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جیل کی حدود میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہیں بتایا گیا کہ سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔

شہاب صدیقی کے مطابق جیل کی عمارتیں اور چار دیواری محفوظ اور مستحکم ہیں، فی الحال کسی قسم کا سیکیورٹی خدشہ درپیش نہیں۔ حکام کے مطابق دروازوں اور کنڈوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عملے کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اقدامات جیل مینول کے مطابق مکمل کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

WhatsApp Image 2025 06 06 at 5.37.48 PM

WhatsApp Image 2025 06 06 at 5.37.48 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 06 at 5.37.48 PM 2 WhatsApp Image 2025 06 06 at 5.37.49 PM WhatsApp Image 2025 06 06 at 5.37.49 PM 1 WhatsApp Image 2025 06 06 at 5.37.49 PM 2

61 / 100 SEO Score

One thought on “آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوی کا ملیر جیل کا دورہ، سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!