فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کو دوٹوک پیغام: آبی دہشتگردی ناقابل قبول، پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے دورے کے دوران واضح کیا کہ بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی ناقابل قبول اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی اپوزیشن رہنما ششی تھرور کی امریکی ثالثی کی تردید، دفاعی ماہرین کا ماضی کی حقائق کا ذکر

آئی ایس پی آر کے مطابق، اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل نے شہدائے "بنیان مرصوص” کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی یکجہتی اور عزم نے معرکۂ حق کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت کی جارحیت خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے، اور اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان میں دہشتگردی کی پشت پناہی بھارتی ریاست کر رہی ہے، تاہم یہ قومی جنگ اپنے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

انہوں نے نوجوان افسران کو تحقیق، جذبے اور قائدانہ صلاحیتوں سے لیس ہونے کی تلقین کی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کو دوٹوک پیغام: آبی دہشتگردی ناقابل قبول، پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!