سوراب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید – بہادری کی نئی مثال قائم

بلوچستان کے ضلع سوراب میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد گروہ "فتنۃ الہندوستان” کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی شہید ہو گئے۔ دہشتگردوں نے بینک، مارکیٹ اور سرکاری رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے دوران اے ڈی سی ہدایت بلیدی نے خواتین اور بچوں کو بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھارت کو دوٹوک پیغام: آبی دہشتگردی ناقابل قبول، پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار 20 سے 30 دہشتگرد سوراب بازار میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے بینک لوٹنے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں، خاص طور پر بلوچ خواتین اور بچوں پر تشدد کیا۔ ایف سی کے پہنچنے پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔

حکومتی ترجمان شاہد رند نے حملے کو ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ دہشتگردوں نے بھارت کی ایماء پر بزدلانہ کارروائی کی۔ ترجمان کے مطابق، ہدایت بلیدی کی رہائش گاہ پر خواتین اور بچے بھی موجود تھے، جنہیں بچانے کی کوشش میں وہ شہید ہوئے۔

ریاستی اداروں نے فوری طور پر سرچ اور کلئیرنس آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں ایف سی، پولیس اور لیویز اہلکار شریک ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہدایت بلیدی شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دہشتگرد عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہے، اور پاک فوج بھارتی پراکسیوں کے خلاف دن رات متحرک ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “سوراب میں دہشتگردوں کا حملہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید – بہادری کی نئی مثال قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!