کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک خوش آئند قدم اٹھاتے ہوئے تمام اقسام کے ویزوں کے اجرا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے اور باضابطہ طور پر ویزے جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔
چیمپئنز لیگ کی دوڑ مکمل لیورپول نے ٹائٹل کے ساتھ جشن منایا ٹوٹنہم یوروپا لیگ میں چیلسی اور سٹی کی واپسی
وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن کے مطابق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی ایک بڑی مثال ہے، اور اس سے ہزاروں پاکستانیوں کو روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے۔ ویزوں کا اجرا اب آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جس سے طویل انتظار سے نجات ملے گی۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سفیر برائے کویت، ڈاکٹر ظفر اقبال نے تصدیق کی ہے کہ کویتی حکومت کا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور کویت میں لیبر کی ضروریات کو پورا کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
پاکستانی سفیر نے یہ بھی اعلان کیا کہ کویت کے شعبہ صحت میں 1200 پاکستانی نرسوں کو بھرتی کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان میں سے پہلا گروپ، جس میں 125 نرسیں شامل تھیں، رواں ہفتے پہنچنا تھا لیکن رہائش کے مسائل کے باعث ان کی آمد میں تاخیر ہوئی۔ اس مسئلے کے حل کے لیے خصوصی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں اور نرسوں کی آمد آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے۔