کراچی کے تھانہ شارع فیصل کی حدود میں واقع ایک تاجر کے گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور نقدی چوری ہو گئی ہے۔ اس واردات میں تین خواتین ماسیوں کی شکل میں گھس کر چوری کی گئی۔
کویت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے جاری کرنے کا عمل دوبارہ شروع کر دیا روزگار اور سیاحت کے نئے مواقع میسر
تاجر کی مدعیت میں تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدعی کے مطابق ان کی پرانی ماسیوں نے شادی کے بعد کام چھوڑ دیا تھا اور نئی ماسیوں کی تلاش جاری تھی۔ اسی دوران تین خواتین گھر آئیں اور گھریلو ملازماؤں کی ضرورت کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔
تاجر نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے ان خواتین کو بغیر کسی شناخت یا جانچ پڑتال کے کام پر رکھ لیا۔ خواتین نے پہلے ہی دن گھر کے کمرے کو اندر سے بند کر لیا اور ساڑھے تین گھنٹے گھر میں موجود رہ کر چابیاں استعمال کرکے زیورات چُرا کر فرار ہو گئیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کرتے ہوئے خواتین کی واضح تصاویر سامنے آ چکی ہیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔ چوری کا پتہ کئی گھنٹے بعد چلا جب خواتین گھر سے جا چکی تھیں۔