تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
ریگولرحج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں
حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت 21 ہزار سے زائد حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سرکاری ریگولر اسکیم کےناکام درخواست گزاروںکو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کردی گئی،ریگولرحج سکیم کی قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے۔ سرکاری اسپانسرشپ حج سکیم میں 25 ہزار کےکوٹے پرصرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ریگولرحج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں،قرعہ اندازی میں 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے۔