پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی پلاسٹک فری ڈے پر پیغام

کراچی: عالمی پلاسٹک سے پاک دن (International Plastic Free Day) کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی نہ صرف ہمارے ماحول بلکہ دریاؤں، سمندری حیات اور شہری ڈھانچے کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔

کراچی: تھانہ پیرآباد پولیس کی کارروائی، چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کا خاتمہ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر فرد کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ بہتر شہری ماحول اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پاک ماحول ہی ایک پائیدار اور صحت مند معاشرے کی ضمانت ہے۔ اس ضمن میں حکومت سندھ نے متعدد عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اگست 2024 سے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ان کی جگہ شیشے کے جگ استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں، اپریل 2025 میں سندھ حکومت نے پلاسٹک بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پلاسٹک کی جگہ کپڑے اور کاغذ کی ماحول دوست اشیاء کا استعمال اپنائیں اور پائیدار طرزِ زندگی کا حصہ بنیں۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی پلاسٹک فری ڈے پر پیغام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!