موچکو پولیس کی بڑی کارروائیاں، بین الصوبائی گٹکا و چھالیہ سپلائی نیٹ ورک ناکام

ضلع کیماڑی میں تھانہ موچکو پولیس نے دو مختلف مقامات پر مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا، ماوا، چھالیہ اور انڈین سگریٹ کی بھاری مقدار کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق کارروائیاں تھانہ موچکو کے ایس ایچ او انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں کی گئیں۔

پلاسٹک سے پاک ماحول ہی بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی پلاسٹک فری ڈے پر پیغام

پہلی کارروائی:
پولیس پارٹی نے دورانِ گشت حب ریور روڈ پر ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب ایک بین الصوبائی ڈیلر کو گرفتار کیا۔ ملزم گلاب دین ولد عبدالکریم خان کے قبضے سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں:

  • 8 شاپرز میں 150 پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا

  • 3 پیکٹس شکھار انڈین گٹکا

  • 1 پیکٹ جے ایم انڈین گٹکا

  • 6 ڈنڈے سگریٹ

دوسری کارروائی:
کچی ملنگ گوٹھ نادرن بائی پاس کے قریب پولیس نے ایک سوزوکی گاڑی سمیت ملزم محمد عامر ولد عابد حسین کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں:

  • 24 کٹے چھالیہ (240 کلوگرام)

  • 35 پڑیاں گٹکا/ماوا

  • 10 پیکٹس Z-21 انڈین گٹکا

  • 1 موبائل فون

  • سوزوکی نمبر KR-7415 پولیس نے قبضے میں لے لی

ابتدائی تفتیش کے مطابق، دونوں ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں نشہ آور اشیاء سپلائی کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “موچکو پولیس کی بڑی کارروائیاں، بین الصوبائی گٹکا و چھالیہ سپلائی نیٹ ورک ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!