کراچی: تھانہ پیرآباد پولیس کی کارروائی، چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: ویسٹ زون کی تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث ملزم عصمت اللّٰہ ولد جان محمد کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: سٹی پولیس کی کامیاب ٹارگٹڈ کارروائیاں، اسٹریٹ کریمنلز اور موٹر سائیکل لفٹرز گرفتار

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے زیر استعمال رکشہ سے 21 بورے چھالیہ، جن کا وزن تقریباً 210 کلوگرام بتایا جا رہا ہے، اور فروخت سے حاصل شدہ رقم برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھالیہ کی سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، جس کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ چھالیہ اسمگلنگ کے مکمل نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: تھانہ پیرآباد پولیس کی کارروائی، چھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!