وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تقریب سے خطاب: "خصوصی افراد ہماری قیمتی دولت ہیں”

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر (KVTC) کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خصوصی افراد کو معاشرے کا باوقار اور فعال حصہ قرار دیا۔

کراچی میں سونے کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 11 کروڑ نقدی اور سونا برآمد

مراد علی شاہ نے فارغ التحصیل طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آپ کا سفر عزت، خود مختاری اور بے شمار کامیابیوں سے بھرپور ہو”۔

انہوں نے کہا کہ معذوری کسی صورت میں نااہلی نہیں، بلکہ ہمارے گریجویٹس نے یہ ثابت کیا ہے کہ عزم، محنت اور ہنر کے ذریعے ہر رکاوٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جامع، باوقار اور بااختیار معاشرہ ان کی حکومت کی منزل ہے، اور معاشرے کی اصل پہچان اس کی کمزور ترین افراد سے وابستگی میں پنہاں ہوتی ہے۔

انہوں نے KVTC کی قیادت، ٹیم، والدین، اساتذہ اور خاندانوں کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے کردار کو سراہا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کی تعلیم، تربیت اور روزگار کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ نے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ خصوصی افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کریں اور انہیں خیرات نہیں بلکہ ان کا حق دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ افراد ہمارے معاشرے کی قیمتی دولت ہیں اور ان کی قدر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔”

مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ KVTC جیسے ادارے معاشرتی فلاح کے لیے حکومت کی بھرپور حمایت کے مستحق ہیں اور سندھ حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کی تقریب سے خطاب: "خصوصی افراد ہماری قیمتی دولت ہیں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!