ڈسٹرکٹ ساوتھ صدر ون کرپشن کا گڑھ، الطاف کھوکھر کے ہاتھوں سسٹم تباہ، اربوں کی لوٹ مار بےنقاب

کراچی: ڈسٹرکٹ ساوتھ کے علاقے صدر ون میں بلدیاتی نظام ایک بار پھر سنگین کرپشن کی لپیٹ میں آچکا ہے، جہاں نئے تعینات ہونے والے افسر الطاف کھوکھر پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، الطاف کھوکھر نے سابق افسر اشفاق کھوکھر کی جگہ سنبھالنے کے بعد نہ صرف سسٹم کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے، بلکہ مبینہ طور پر غیرقانونی تعمیرات، جعلی فائلیں، اور بااثر شخصیات کے نام استعمال کر کے ماہانہ کروڑوں روپے کی کمائی کا ایک نیا نظام قائم کر لیا ہے۔

سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا گیا، ایوانِ صدر میں پروقار تقریب

ذرائع بتاتے ہیں کہ ’کھوکھر سسٹم‘ اب پوری شدت سے متحرک ہے، جس کے باعث نہ صرف ضلعی دفتر، بلکہ کئی اعلیٰ سرکاری عہدیداران کی ساکھ بھی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ڈائریکٹر ساوتھ عاصم انصاری اس معاملے پر خاموش ہیں جبکہ ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو کو مکمل طور پر لاعلم رکھا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الطاف کھوکھر فائلوں کی منظوری کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتا ہے، اور ہیریٹیج (ثقافتی ورثے) میں شامل عمارتوں کو بھی غیرقانونی طور پر کمرشل تعمیرات میں تبدیل کروایا جا رہا ہے۔

مزید انکشافات کے مطابق، الطاف کھوکھر کھلے عام وزیر بلدیات سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ اور ڈی سی ساوتھ کے نام استعمال کرتا ہے، اور فخریہ انداز میں دعویٰ کرتا ہے کہ “میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ الطاف کھوکھر کرپشن کے الزامات کی زد میں آئے ہوں۔ ماضی میں وہ جمشید ٹاؤن میں اسی نوعیت کی سرگرمیوں میں ملوث رہ چکا ہے۔

سماجی اور عوامی حلقوں نے وزیر بلدیات سندھ، چیف سیکریٹری، اور ڈی جی ایس بی سی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ الطاف کھوکھر کے خلاف فوری، شفاف اور بےرحمانہ کارروائی کی جائے تاکہ اداروں کی ساکھ بچائی جا سکے اور کراچی کے تاریخی ورثے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈسٹرکٹ ساوتھ صدر ون کرپشن کا گڑھ، الطاف کھوکھر کے ہاتھوں سسٹم تباہ، اربوں کی لوٹ مار بےنقاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!