کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سینیٹر وقار مہدی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساند پر ایک سنگین قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی بےنقاب ہوگئی، جس کا ماسٹر مائنڈ فیاض بہاری نامی شخص ہے، جو حال ہی میں اپنی بیوی ارم کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوا تھا۔
ڈسٹرکٹ ساوتھ صدر ون کرپشن کا گڑھ، الطاف کھوکھر کے ہاتھوں سسٹم تباہ، اربوں کی لوٹ مار بےنقاب
ذرائع کے مطابق، فیاض بہاری نے یہ منصوبہ تیار کیا تھا کہ جمشید روڈ مارٹن کوارٹرز میں پارٹی کا علاقائی سطح کا جلسہ رکھوایا جائے گا، جہاں وہ اپنے جرائم پیشہ گینگ کے ذریعے فائرنگ کرا کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکنان کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ یہ ایک خطرناک سازش تھی، جس کا مقصد نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان تھا، بلکہ شہر میں سیاسی بدامنی اور خانہ جنگی کی فضا پیدا کرنا بھی اس منصوبے کا حصہ تھی۔
منصوبے کے مطابق، فیاض بہاری جلسے میں فائرنگ کروا کر خود کو بھی متاثرہ ظاہر کرتا، تاکہ پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں سمیٹ کر پارٹی میں اپنا مقام مضبوط بنا سکے۔ یہ واردات پارٹی کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور اعلیٰ قیادت کو گمراہ کرنے کی کوشش تھی۔
خوش قسمتی سے یہ خوفناک سازش وقت پر بے نقاب ہوگئی اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فوری ردعمل دیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ فیاض بہاری، اس کی بیوی ارم اور اس کے پورے گینگ کے خلاف فوری، سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی مذموم حرکت کا سوچ بھی نہ سکے۔