وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اعلان: جون سے کراچی کے 45 بڑے نالوں کی صفائی شروع، پلاسٹک بیگز پر سخت پابندی نافذ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر سال کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو نالوں کی صفائی کے لیے بڑی رقم فراہم کرتی ہے۔ اس سال بھی کے ایم سی نے نالوں کی صفائی کے لیے 800 ملین روپے کی ڈیمانڈ کی ہے اور جون سے شہر کے 45 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ اور کیماڑی میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشنز جاری، غیر معیاری بیکریز بھی سیل

یہ بات انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں مختلف ارکان کے نکتہ اعتراض پر سوالات کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سے پہلے نالے صاف کرنا معمول کا عمل ہے اور ساتھ ہی بڑے نالوں کی مرمت پر بھی کام جاری ہے۔

وزیر بلدیات نے نشاندہی کی کہ پلاسٹک بیگز نالوں کو بند کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہیں، جس پر سندھ حکومت نے پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے اور اس بار کابینہ کی ہدایات پر اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے نالوں کی صفائی کے لیے ٹی ایم سی ایز کو سندھ حکومت کوئی گرانٹ نہیں دیتی اور یہ اپنی دستیاب وسائل سے صفائی کرواتے ہیں۔

سعید غنی نے آگاہ کیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے نالوں کی مزید بہتر سازی کے منصوبے بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ نالوں میں کچرا نہ پھینکیں کیونکہ زیادہ تر نالے گھروں کے قریب ہوتے ہیں اور لوگ خود اپنے علاقے میں کچرا پھینکتے ہیں، جو بارش کے موسم میں سیلاب اور مسائل کا باعث بنتا ہے۔

جہاں تک پانی کی قلت کا تعلق ہے تو وزیر بلدیات نے اعتراف کیا کہ کراچی کو پانی کی ضرورت کے مقابلے میں رسد کم ہے۔ خاص طور پر شہر کے پچھلے علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ نئے منصوبے بنانے کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے پانی کی فراہمی بہتر ہو جائے گی۔

67 / 100 SEO Score

2 thoughts on “وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا اعلان: جون سے کراچی کے 45 بڑے نالوں کی صفائی شروع، پلاسٹک بیگز پر سخت پابندی نافذ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!