سربراہ پاکستان سنی تحریک کا بھارتی حکمرانوں پر شدید تنقید، مودی کی مقبولیت گرنے پر انتخابی سازشوں کا الزام

کراچی (۔۔۔) — پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبولیت تیزی سے گرنے لگی ہے اور اس صورتحال کو بدلنے کے لیے پہلگام واقعہ بہار کے الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاستدانوں کا بیانیہ کھل کر سامنے آ چکا ہے کہ مودی انتخابی کامیابی کے لیے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

جامعہ این ای ڈی میں سندھ انوارمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ساتھ ورلڈ بائیو ڈائیورسٹی ڈے پر آگہی سیمینار کا انعقاد

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پلوامہ حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا جس کا پورا فائدہ مودی نے اٹھایا، اور بی جے پی کے انتہا پسندوں کو مسلم نسل کشی اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو جلانے کا لائسنس دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی زندگی مفلوج ہو چکی ہے اور مودی حکومت نے کشمیریوں کے لیے وہاں جیل بنا دی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک آزاد و خودمختار ملک ہے اور اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کی آنکھیں نکال دی جائیں گی۔ پاکستانی قوم بھارتی دھونس دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں بلکہ منہ توڑ جواب دینے کا مکمل حوصلہ رکھتی ہے۔

محمد شاداب رضا نے بھارت کی اقلیتوں سے اپیل کی کہ وہ مودی حکومت کی جنونیت اور اقلیت مخالف فیصلوں کے خلاف کھڑی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف بھارتی سازشوں اور دہشت گردی کو اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ناکام بنایا جائے گا۔

انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کہا کہ پہلگام اور پلوامہ واقعات میں مودی حکومت کا ہاتھ ہے اور اس کے لیے آر ایس ایس کے دہشتگرد استعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام پاک فوج پر فخر کرتے ہیں اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

شاداب رضا نے کہا کہ پاکستان کے ہر چپے اور انچ کی حفاظت سروں پر کفن باندھ کر کی جائے گی اور ملک کے عوام نے پوری دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ ان کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے خضدار میں معصوم بچوں کے بس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا حساب کٹ کر لیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت دہشتگردانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا تو اسے بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے حالت جنگ میں ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “سربراہ پاکستان سنی تحریک کا بھارتی حکمرانوں پر شدید تنقید، مودی کی مقبولیت گرنے پر انتخابی سازشوں کا الزام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!