ضلع کیماڑی میں تھانہ موچکو پولیس نے ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کی ہدایت پر دورانِ گشت اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی سطح پر گٹکا و ماوا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
آفاق احمد کی لوڈشیڈنگ سے ہلاکتوں پر شدید مذمت، KESC کی نجکاری کو آئین کی خلاف ورزی قرار
پولیس نے حب چوکی بلوچستان سے کراچی لائے جانے والے مضر صحت سفینا انڈین گٹکا اور گٹکا/ماوا سے بھری موٹر سائیکل حب ریور روڈ مشرف کٹ کے قریب پکڑ لی۔ موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر رکھے گئے کٹوں سے 33 پیکٹ سفینا انڈین گٹکا، 50 پڑیاں گٹکا/ماوا اور ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل (نمبر KFZ-2221) کو قبضے میں لے لیا گیا۔
کارروائی کے دوران عبدالعزیز ولد امیر محمد نامی بین الصوبائی ڈیلر کو گرفتار کرلیا گیا، جو شہر کے مختلف علاقوں میں مضر صحت گٹکا اور ماوا کی ترسیل کرتا تھا۔ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف کی قیادت میں پولیس ٹیم نے عمل میں لائی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔