چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومتی ناکامی اور بدنیتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، ضیاء کالونی سمیت کئی علاقوں میں کئی دن گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی، جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
Magical World of Disneyland | Complete History, Facts & Fun Attractions
آفاق احمد نے کہا کہ بجلی، پانی، صحت، تعلیم اور مواصلات عوام کی بنیادی ضروریات ہیں اور ان کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، جسے کاروبار نہیں بنایا جا سکتا۔ انہوں نے KESC کی نجکاری کو آئین کی خلاف ورزی اور عوامی حق تلفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ پہلے عوامی فلاح کے لیے تھا لیکن نجکاری کے بعد نہ صرف گرمی سے اموات ہو رہی ہیں بلکہ زیادہ بلوں سے پریشان لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔
آفاق احمد نے مطالبہ کیا کہ حکومت اگر واقعی عوامی ہے تو KESC کو دوبارہ قومیائے اور اس کا کنٹرول واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری فوج نے بھارت کو لگام دی، اب عوام KE کو لگام دیں گے کیونکہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں جنہیں مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔