کراچی میں بڑی کسٹمز کارروائی، 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط

کراچی: حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی روشنی میں کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسدادِ اسمگلنگ کی ایک اہم کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی اسمگل شدہ کپڑا ضبط کر لیا۔

مومن آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ایرانی کیمپ میں گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی جناب معین الدین احمد وانی کو حساس ادارے کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایم اے جناح روڈ پر واقع اقبال مارکیٹ میں موجود گوداموں میں اسمگل شدہ صوفہ کلاتھ اور دیگر کپڑوں کا ذخیرہ چھپایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی کلکٹر نے فوری احکامات جاری کیے، جس پر ڈپٹی کلکٹر ASO سید محمد رضا نقوی نے رینجرز اور حساس اداروں کی معاونت سے کارروائی کی منصوبہ بندی کی۔

یہ کارروائی 20 اور 21 مئی کی درمیانی شب پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی گئی، جس کے دوران اسمگل شدہ صوفہ کلاتھ، پیراشوٹ کلاتھ، ووین اور نان ووین فیبرکس کی بھاری مقدار گوداموں سے برآمد کی گئی۔

ضبط شدہ اشیاء کی تفصیل درج ذیل ہے:

صوفہ/پردہ کلاتھ: 11,911 کلوگرام — مالیت: 3 کروڑ 69 لاکھ 38 ہزار 344 روپے

پیراشوٹ کلاتھ: 4,806 کلوگرام — مالیت: 82 لاکھ 66 ہزار 578 روپے

ووین فیبرک: 4,333 کلوگرام — مالیت: 75 لاکھ 53 ہزار 237 روپے

نان ووین فیبرک: 4,572 کلوگرام — مالیت: 28 لاکھ 52 ہزار 41 روپے

کل وزن: 25,622 کلوگرام

کل مالیت: 5 کروڑ 56 لاکھ 10 ہزار 200 روپے

ضبط شدہ سامان کو کسٹمز اہلکاروں نے 11 مزدا ٹرکوں کے ذریعے ASO کے گودام منتقل کر دیا۔ مقدمہ کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں بڑی کسٹمز کارروائی، 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!