اے این ایف کا ملک بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، 43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2294 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 گرفتار

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 9 مختلف آپریشنز میں خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 2294.81 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت 43 کروڑ 44 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

کراچی میں بڑی کسٹمز کارروائی، 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط

اہم کارروائیاں:

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ: دوحہ جانے والے مسافر کے سامان سے 4.5 کلوگرام آئس برآمد۔

  • چکلالہ گیریژن، راولپنڈی: کوریئر آفس میں ہالینڈ سے آئے پارسل سے 40 گرام MDMA پاؤڈر برآمد۔

  • ہربنس پورہ، لاہور: آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسلز سے جوتوں میں چھپائی گئی 470 گرام آئس برآمد۔

  • گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ: بس اسٹیشن کے قریب ملزم سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد۔

  • گوجرانوالہ: رکشے میں خاتون سمیت 2 افراد گرفتار، واپڈا ٹاؤن میں واقع گھر سے مزید 2.4 کلوگرام افیون اور 15 کلوگرام چرس برآمد۔

  • ہزار گنجی، کوئٹہ: چھپائی گئی 300 کلوگرام افیون برآمد۔

  • کوہ سلطان، ضلع چاغی: غیر آباد علاقے سے 1970 کلوگرام افیون برآمد۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق، ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، 43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2294 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!