کراچی (سینٹرل): تھانہ عزیزآباد کی حدود محمدی کالونی نزد محمدی گراؤنڈ، بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق، مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔
کراچی میں بڑی کسٹمز کارروائی، 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا ضبط
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد عمران ولد سخا محمد کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام زید بتایا گیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 30 بور پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔