مومن آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ایرانی کیمپ میں گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی (ویسٹ): تھانہ مومن آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایرانی کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عارف ولد عبدالرزاق، مزمل حسین ولد محمد حسین اور ارشد ولد محمد رفیق شامل ہیں۔

تھانہ عزیز بھٹی پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 520 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 131 پڑیاں گٹکا ماوا (وزن تقریباً 9 کلو گرام سے زائد) اور فروخت سے حاصل شدہ نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “مومن آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ایرانی کیمپ میں گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!