بلوچستان کے ضلع خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر ایک بزدلانہ اور گھناؤنے حملے میں اسکول جانے والی بس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین معصوم بچوں سمیت پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد میدان جنگ میں ناکامی کے بعد معصوم شہریوں، خاص طور پر بچوں کو اپنا ہدف بنا رہے ہیں۔
اے این ایف کا ملک بھر میں بڑا کریک ڈاؤن، 43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 2294 کلوگرام منشیات برآمد، خاتون سمیت 6 گرفتار
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی دہشت گرد پراکسیز پاکستان میں بدامنی اور دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دہشت گردی ایک ریاستی پالیسی ہے جو عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
پاک فوج نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قوم متحد ہو کر بھارت کے اس مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گی اور دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گی۔