یومِ تشکر سندھ پولیس کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی قومی پرچم کو سلامی اور یکجہتی ریلی کا انعقاد

کراچی کے مختلف اضلاع میں یومِ تشکر کے موقع پر افواجِ پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی بغدادی پولیس کا گٹکاماوا مافیا کے خلاف بڑا ایکشن تین ملزمان گرفتار

ویسٹ زون میں ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے ہیڈکوارٹر ویسٹ زون میں قومی پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے "پاکستان زندہ باد” اور "افواجِ پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ ویسٹ اور سینٹرل پولیس نے افواجِ پاکستان کے ساتھ عملی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف تھانوں میں علی الصبح قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ افواج اور سندھ پولیس کے شہداء کے لیے دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔

پولیس افسران و جوانوں نے اس موقع پر عزم دہرایا کہ وہ عوامی تحفظ اور ملکی سلامتی کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

یومِ تشکر کی مناسبت سے نمازِ جمعہ کے بعد ایس ایس پی آفس ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قرآن خوانی کی جائے گی، جبکہ بعد ازاں "پاکستان زندہ باد” اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعروں کے ساتھ یکجہتی ریلی بھی نکالی جائے گی، جس میں پولیس افسران، جوان اور اہلِ علاقہ بھرپور شرکت کریں گے۔
WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.26.14 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.26.14 PM WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.26.13 PM 1

18 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ تشکر سندھ پولیس کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی قومی پرچم کو سلامی اور یکجہتی ریلی کا انعقاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!