کراچی بغدادی پولیس کا گٹکاماوا مافیا کے خلاف بڑا ایکشن تین ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ سٹی میں بغدادی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا تیار کرنے اور سپلائی کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ انٹیلیجنس بیسڈ اس چھاپے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی پولیس آفس میں یوم تشکر کی پروقار تقریب افواج پاکستان کو خراج تحسین

پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ بغدادی کی حدود میں واقع میمن سوسائٹی میں کی گئی، جہاں ملزمان گھر کے اندر چھپ کر گٹکا/ماوا تیار کرتے تھے اور پھر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شاہد، محمد فاروق اور محمد یاسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع سے 20 بورے گٹکا/ماوا، 4490 تیار پُڑیاں، مجموعی طور پر 60 کلو وزنی مواد، چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم محمد شاہد ماضی میں بھی گٹکا/ماوا کے دو مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی بغدادی پولیس کا گٹکاماوا مافیا کے خلاف بڑا ایکشن تین ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!