یومِ تشکر ہیڈکوارٹر پاکستان کوسٹ گارڈز میں تقریب افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

کراچی میں ہیڈکوارٹر پاکستان کوسٹ گارڈز میں یومِ تشکر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان کی حالیہ تاریخی فتح اور دشمن کی جارحیت کو ناکام بنانے پر شکرانے کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
یومِ تشکر سندھ پولیس کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی قومی پرچم کو سلامی اور یکجہتی ریلی کا انعقاد

تقریب کا آغاز نمازِ فجر کے بعد مسجد میں قرآن خوانی سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا اور یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے گئے۔ اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کیا گیا کہ اُس نے قوم کو دشمن کے خلاف عظیم کامیابی سے نوازا۔

یومِ تشکر کے موقع پر افواجِ پاکستان کی بے مثال جرات، حکمت عملی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ کوسٹ گارڈز حکام نے کہا کہ ہمارے دلیر سپاہیوں، افسروں اور شہداء نے ملک کی سالمیت کو بچاتے ہوئے دشمن کو شکستِ فاش دی اور ہندوستان کا غرور خاک میں ملا دیا۔

تقریب میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ محض ایک جنگ کی جیت نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی غیرت، اتحاد اور ایمان کی فتح ہے۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

شرکاء نے عہد کیا کہ قوم اپنے محافظوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔

WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.27.17 PM WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.27.17 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.27.17 PM 2 WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.27.17 PM 3 WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.27.18 PM WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.27.18 PM 1 WhatsApp Image 2025 05 16 at 4.27.18 PM 2

18 / 100 SEO Score

One thought on “یومِ تشکر ہیڈکوارٹر پاکستان کوسٹ گارڈز میں تقریب افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!