پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ ابتدائی راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے والے کئی نامور انٹرنیشنل اسٹارز نے اب پاکستان آکر لیگ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 120 فلسطینی شہید، 2 دن میں 45 بچے جاں بحق
پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، جس میں کئی غیر ملکی کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
کون کون آ رہا ہے؟
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، سری لنکا کے راجا پاکسے، دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، افغانستان کے گلبدین نائب، اسکاٹ لینڈ کے جارج منسے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، اور جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈیوسن جیسے بڑے نام اب لیگ کا حصہ بننے کو تیار ہیں۔
ٹیموں کی تازہ اپڈیٹس
لاہور قلندرز: شکیب الحسن، راجا پاکسے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، گلبدین نائب، رائیلی روسوو، فن ایلن
کراچی کنگز: جارج منسے
مزید کھلاڑی بھی تیار
اس سے قبل ڈیوڈ وارنر، بین میک ڈرموٹ، جیمز ونس، سکندر رضا، لیوک ووڈ، ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران اور کوشل مینڈس بھی پی ایس ایل کے باقی میچز کے لیے پاکستان آنے کی رضا مندی ظاہر کر چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مسائل کا شکار
پی سی بی کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے لیے این او سی (No Objection Certificate) کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کیوی بورڈ اور پلیئرز سے بات چیت جاری ہے۔
پی ایس ایل شیڈول کی جھلک
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم: لیگ کے آخری چار میچز
قذافی اسٹیڈیم لاہور: پلے آف مرحلہ اور فائنل
یاد رہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کو عارضی طور پر ملتوی کیا گیا تھا اور تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت وطن واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اب لیگ کی بحالی سے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش کی نئی لہر دوڑ گئی ہے۔