کراچی (اسٹاف رپورٹر) – ضلع کیماڑی کے تھانہ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران دو مختلف کارروائیوں میں منشیات فروشی اور جوا سٹہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ کارروائیاں ایس ایچ او انسپکٹر نفیس الرحمان کی سربراہی میں کی گئیں، جب کہ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے ان اقدامات کو پولیس کی بروقت حکمت عملی قرار دیا۔
کورنگی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں – دو ملزمان گرفتار، چرس برآمد
پہلی کارروائی:
پولیس پارٹی نے دورانِ گشت ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی، جس پر ملزم نے اپنا نام شان ولد محمد رحمان بتایا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 6100 گرام چرس اور 32 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئے، جب کہ موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KKG-1416) کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
دوسری کارروائی:
دوسری کارروائی میں پولیس نے جوا سٹہ کی پرچیاں تیار کرنے والے ملزم محمد ابراہیم ولد محمد کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے جوا کی پرچیاں برآمد ہوئیں۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جب کہ ان کا مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔