کراچی (اسٹاف رپورٹر) — تھانہ عوامی کالونی اور بلال کالونی پولیس چوکی نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں اور دونوں ملزمان سے مجموعی طور پر 450 گرام چرس برآمد کی گئی۔
میٹھادر پولیس کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق پہلی کارروائی میں پولیس نے منشیات فروش احمد رضا ولد غلام حسین کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں بلال حسین عرف جگو ولد مرید حسین کو حراست میں لیا گیا جس سے 250 گرام چرس برآمد کی گئی۔
ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان علاقے میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف امتناع منشیات (ترمیمی) ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ منشیات مافیا معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کی تباہی کا سبب بن رہا ہے، اور پولیس ان عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔