بھارتی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی یا پاکستانی سرزمین کی خودمختاری پر حملے کی کوشش کی گئی تو فوری، مؤثر اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ایک غیر ملکی نشریاتی ادارے ’سکائی نیوز‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی۔

کیماڑی پولیس کی مچھر کالونی میں کامیاب کارروائیاں – منشیات فروش اور جوا سٹہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت یا سرحدی خلاف ورزی پر خاموش تماشائی نہیں بنے گا، اور ہماری جوابی کارروائی شدید اور بے رحم ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کسی بھی ممکنہ خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ایٹمی طاقتیں اور خطے کا امن

ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، اور اگر بھارت خطے میں جنگ کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرے گا تو اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے جارحانہ عزائم کو سمجھ چکی ہیں اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔

مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ضروری ہے

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج کے ذریعے ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہا ہے اور اسے ایک "اندرونی معاملہ” قرار دے کر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے۔ پاکستان اس موقف کو مسترد کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، بھارت کی عددی برتری کے باوجود کئی بار عسکری سطح پر مضبوط مؤقف اختیار کر چکا ہے، اور آج بھی ہر ممکن محاذ پر دفاع کے لیے تیار ہے۔ پاکستان عالمی برادری، بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی دباؤ ڈالے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “بھارتی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!