قائدآباد میں ہوائی فائرنگ: پولیس کی بروقت کارروائی، چھ ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) — قائدآباد پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق دورانِ گشت مجید کالونی کے قریب فائرنگ کی مشتبہ آوازیں سنائی دیں جس پر فوراً کارروائی کی گئی۔

پٹنی اسپتال نیو کراچی میں سہولیات میں اضافہ، تمام وارڈز میں اے سی کی تنصیب مکمل

پولیس نے اطلاع ملنے پر شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا، جہاں متعدد افراد ہوائی فائرنگ میں مصروف تھے۔ کارروائی کے دوران چھ ملزمان — سمیر، عقیل، ماجد، سہیل، سعید اور حفیظ — کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کر لیں۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ اس سے انسانی جانوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

13 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد میں ہوائی فائرنگ: پولیس کی بروقت کارروائی، چھ ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!