حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور تاریخی فتح کے موقع پر قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ یوم تشکر 16 مئی 2025 کو ملک بھر میں منایا جائے گا تاکہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔

بھارتی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز ملک بھر کی مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد کی جائیں گی، جبکہ وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ ملک بھر میں یادگار شہداء پر پھول چڑھائے جائیں گے اور دعائیہ پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں بھی کی جائیں گی۔ یوم تشکر کی سب سے بڑی تقریب رات کو پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی، جس میں ملک کے مختلف مکاتب فکر کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

One thought on “حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!