کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام 15 مئی کو یومِ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی غریب آباد، لیاری ایکسپریس وے سے شروع ہوئی اور سی ویو پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں شاندار جشنِ پاکستان فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا۔
حکومت نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا
ریلی کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان اور جنرل سیکریٹری شہزاد مجید نے کی، جبکہ میمبر سندھ کونسل محمد فیضان راوت (PS-124)، ایس ایم نقی، اور پارٹی کے امیدوار محمد حسن خان بھی شریک ہوئے۔
اس ریلی میں بڑی تعداد میں کارکنان، جیالے اور وطن سے محبت رکھنے والے شہری شریک ہوئے۔ شرکاء نے قومی پرچم لہرائے، فلک شگاف نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کا پرجوش مظاہرہ کیا۔ ریلی میں شریک عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا اور ہر چہرے پر قومی جذبہ عیاں تھا۔