شاہ فیصل کالونی میں پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی: تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دوران گشت گرفتار کرلیا۔ کارروائی شاہ فیصل نمبر 1 کے قریب ایس ایس پی کورنگی محمد طارق نواز کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

پاک بھارت کشیدگی کا معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا، دفاعی ضروریات پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیر خزانہ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شجاع الدین ولد ظہور الدین اور علی بخش ولد سومار خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دو 30 بور پستول بمع ایمونیشن اور ایک چوری شدہ موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر KEQ-0233 سپر اسٹار 70) برآمد ہوئی، جو تھانہ لانڈھی کی حدود سے چوری کی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جب کہ ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش میں دونوں ملزمان نے شہر بھر میں متعدد اسٹریٹ کرائم وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشتبہ افراد یا سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے یا ہیلپ لائن پر دیں، تاکہ اسٹریٹ کرائم کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنایا جا سکے

13 / 100 SEO Score

2 thoughts on “شاہ فیصل کالونی میں پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!