نیو کراچی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں مبینہ کٹوتی، خواتین کا احتجاج

کراچی: نیو کراچی کے ایک سرکاری اسکول میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد وصول کرنے والی خواتین نے مبینہ کٹوتی اور ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ انہیں مکمل رقم ادا نہیں کی جا رہی اور عملہ رشوت طلب کر رہا ہے۔

شاہ فیصل کالونی میں پولیس کی کامیاب کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

متاثرہ خواتین کے مطابق کسی سے دو ہزار روپے جبکہ بعض سے تین ہزار سے زائد کی رقم جبری طور پر کاٹی جا رہی ہے۔ مظاہرین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسکول کے اندر موجود عملہ خواتین کو حراساں بھی کرتا ہے، جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہو رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور کسی کو بھی غبن یا بدسلوکی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ذیشان صدیقی کے مطابق، ڈی ایس پی نیو کراچی موقع پر پولیس نفری کے ہمراہ موجود ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ کا عملہ بھی اسکول میں تحقیقات کے لیے پہنچ چکا ہے۔

شہریوں اور خصوصاً متاثرہ خواتین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے جو غریبوں کے لیے مختص امدادی رقم سے ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں

13 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!