آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان: "معرکۂ حق” مکمل، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، 26 اہم اہداف تباہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) — پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اعلان کیا ہے کہ 22 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہنے والا "بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، جسے اب "معرکۂ حق” کا نام دیا گیا ہے۔

نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کی رونقیں عروج پر، ہزاروں جانور، جدید سہولیات اور فوڈ اسٹریٹ عوام کی توجہ کا مرکز

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی اعلامیے کے مطابق یہ جوابی آپریشن 6 اور 7 مئی کو بھارت کی بزدلانہ جارحیت کے بعد شروع کیا گیا تھا، جس میں پاکستانی شہریوں، خواتین اور معصوم بچوں کی شہادت ہوئی۔
ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ان بے گناہ شہداء کے لہو کا انتقام تھی اور پاک فوج نے اپنی قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ "بزدلانہ حملے کا جرات مندانہ جواب دے کر ہم نے انصاف کر دکھایا”۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قوم کے حوصلے اور دعاؤں نے پاک افواج کو ناقابل شکست قوت بخشی۔
بیان میں بتایا گیا کہ معرکۂ حق میں پاک فوج کے ہر افسر، جوان، ہواباز، اور سیلر نے پیشہ ورانہ مہارت، قربانی اور دلیری کا عملی مظاہرہ کیا، جس کی بدولت یہ شاندار کامیابی ممکن ہوئی۔

سائبر فرنٹ لائن پر بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے نوجوان سوشل میڈیا پر دشمن کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کے خلاف سائبر سپاہی بن کر ڈٹ گئے، جبکہ پاکستانی میڈیا "بنیان مرصوص” بن کر بھارتی پروپیگنڈے کے آگے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوا۔

اعلامیے میں پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستانی قوم نے مشکل حالات میں اپنی افواج کا ساتھ دیا، جس سے قومی یکجہتی کی قوت سامنے آئی۔
ترجمان کے مطابق یہ آپریشن بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لہو کا بدلہ ہے۔

اہم عسکری کامیابیاں:

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن میں جدید ہتھیاروں اور میزائل سسٹمز کے ذریعے 26 بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج کے "فتح سیریز” F1 اور F2 میزائلوں نے دشمن کی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کیا، جبکہ پاکستان ایئر فورس کے لانگ رینج لوئٹرنگ کلر ڈرونز نے بھی بھرپور کارروائی کی۔

آپریشن میں جن بھارتی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں:

سورت گڑھ، سرسا، بھُج، نالیا، آدم پور، بھٹنڈا، برنالہ، حلوارہ، اونتی پورہ، سری نگر، جموں، اودھم پور، ماموں، امبالہ اور پٹھان کوٹ شامل ہیں۔

بیاس اور ناگرُوٹا میں موجود براہموس میزائل کے ذخیرے بھی تباہ کیے گئے۔

ایس-400 دفاعی نظام کو بھی مؤثر طور پر ناکارہ بنایا گیا، خاص طور پر آدم پور اور بھُج میں۔

پونچھ میں واقع ریڈار اسٹیشن اور لاجسٹک سپورٹ مقامات کو بھی مکمل طور پر تباہ کیا گیا۔

دشمن کے دو اہم بریگیڈز، 10 بریگیڈ اور 80 بریگیڈ کے جی ٹاپ ہیڈکوارٹرز اور نوشہرہ ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔

اعلامیے کے اختتام پر پاک فوج نے وطن کی سلامتی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور قوم کے اتحاد کو پاکستان کی اصل طاقت قرار دیا۔

14 / 100 SEO Score

One thought on “آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان: "معرکۂ حق” مکمل، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، 26 اہم اہداف تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!